.

سعودی عرب کی شیلا الرویلی توانائی کے شعبے میں دنیا کی 25 با اثرخواتین میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی 'آرامکو' کمپنی کے ذیلی ادارہ "وصایہ" انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی سی ای او 'شیلا الرویلی' کو توانائی کے شعبے میں سرفہرست 25 بااثر خواتین کے گروپ ' ہارٹ انرجی 2021 "کی فہرست میں منتخب کیا گیا ہے۔

ہارٹ انرجی ایوارڈ کا یہ چوتھا سال ہے جس میں شیلا الرویلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کی کامیابیوں اور ان کے کارناموں کو اجاگر کرنا ہے جنہوں نے پوری دنیا میں توانائی کے میدان میں اپنے اثرات مرتب کیے ہیں۔

سعودی آرامکو میں اپنے کام کے دوران شیلا الرویلی نے بہت سے جدید منصوبوں کی قیادت کی اور آرامکو کے پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کے ذمہ دار عالمی سرمایہ کاری مینجمنٹ کمپنی گارڈینشپ ک کے میں حصہ لیا۔