عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رہ نما ہوشیار زیباری نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔
ہوشیار زیباری نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں لکھا ہے کہ کل بدھ کو جس گروپ نے ڈرون طیارے سے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے اسی نے دو ماہ قبل بھی اس ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا۔
Tonight a simultaneous rocket attack targeted the #Turkish military base in #Bashiqa north of #Mosul with the attack on #Erbil airport to confuse the culprits responsibility & to lay the blame elsewhere. It is a grand & regional escalation.
— Hoshyar Zebari (@HoshyarZebari) April 14, 2021
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کھلی جارحیت ، دہشت گردی اور خطرناک اقدام ہے۔ اربیل ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملہ کرکے عراق کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
صور أولية بعد الهجوم الصاروخي الذي استهدف #مطار_أربيل #العربية pic.twitter.com/1z8elCpFXc
— ا لــعــر بــيــة (@AlArabiya) April 14, 2021
گذشتہ روز ہونے والے اس ڈرون حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے فضائی سروس معطل کردی گئی تھی۔ یہ ڈرون حملہ کردستان میں امریکی قونصل خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔ اس بیان میں امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ عراق میں موجود بے مہار ایرانی ملیشیائیں تمام سفارتی مشنوں کے لیے خطرہ ہیں۔
مشاهد تظهر اندلاع النيران في #مطار_أربيل بعد استهدافه بصاروخ #العربية pic.twitter.com/oqQMzQvGRo
— ا لــعــر بــيــة (@AlArabiya) April 14, 2021
صوبہ کردستان کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اربیل ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے بعد پتا چلا ہے کہ یہ حملہ ایک بمبار ڈرون کے ذریعے کیا گیا اور بمباری کے لیے 'ٹی این ٹی' نامی انتہائی خطرناک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ اربیل ہوائی اڈے پر عالمی اتحادی فوج کا مرکز تھا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
#العربية في محيط #مطار_أربيل بعد استهدافه بصاروخ pic.twitter.com/sDwVZuHuEV
— ا لــعــر بــيــة (@AlArabiya) April 14, 2021
اربیل کے گورنر امید خوشناو نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں اربیل کے ہوائی اڈے پر بین الاقوامی اتحادی فوج کے کمپائونڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
-
اربیل میں راکٹ حملہ؛سعودی عرب،امریکا،اقوام متحدہ اوربرطانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت
اقوام متحدہ، سعودی عرب اور برطانیہ نے عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل میں تباہ کن راکٹ حملے کی مذمت کی ہے۔سوموار کی شب اربیل ... بين الاقوامى -
اربیل ہوائی اڈے پر راکٹ حملے امن تباہ کرنے کی کوشش ہے: قوباد طالبانی
عراق کے صوبہ کردستان کے نائب وزیراعلیٰ قوباد طالبانی نے 'العربیہ' چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت اربیل میں قائم بین ... مشرق وسطی -
اربیل میں راکٹ حملوں میں غیرملکی کانٹریکٹر ہلاک، امریکی فوجی سمیت چھ زخمی
عراق میں متعین اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شب صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اس کے ... مشرق وسطی