صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کےحرم مکی میں صفائی کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے مسجد حرام کی قالینوں اور صحن مطاف کو صاف کرنے کی ذمہ داری انجام دی جاتی ہے۔ اس ادارے کے رضا کار نماز مغرب کے بعد صرف پانچ منٹ میں مطاف کو صاف کردیتے ہیں۔ ماہ صیام میں مطاف کی صفائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
مسجد حرام میں قالینوں کی تطہیر کے ذمہ دار ادارے کے ڈائریکٹر جابر بن احم ودعانی نے بتایا کہ صرف پانچ منٹ میں صحن مطاف کی صفائی ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو رمضان المبارک کو حرم مکی اور صحن مطاف میں صفائی کے دوران 291 ٹن استعمال شدہ اشیا کا فضلہ اٹھایا گیا۔ صحن مطاف کی صفائی کے لیے 4 ہزار رضار کار کام کرتے ہیں اور کوڑے کے 1500 بڑے بیگ اور 1500 چھوٹے بیگ استعمال کیے جاتے ہیں۔
-
طواف کے بعد مسجد حرام اور مطاف کے صحن کی صفائی
الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے فریضہ حج ادائی اور طواف افاضہ کے بعد مسجد حرام، صحن مطاف اور مسجد کے بیرونی احاطے کی جراثیم کش مواد سے ... مشرق وسطی -
کرونا وائرس : کعبۃ اللہ کا مطاف صفائی کے لیے مکمل خالی
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کا حصہ (مطاف) جمعرات کی صبح صفائی اور حفاظتی تدابیر کی غرض سے مختصر وقت کے لیے مکمل طور پر ... بين الاقوامى -
ایک نیا ریکارڈ ۔۔۔ 9 منٹ میں مطاف کے صحن کی مکمل صفائی کا کارنامہ
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور سے متعلق جنرل پریذیڈنسی کے محکمہ صفائی اور قالین نے اعلیٰ کارکردگی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس میں 27 ... بين الاقوامى