.

شہزادہ مشعل بن ماجد شاہ سلمان کے مشیر مقرر، عہدہ وزیر کے برابر ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیزآل سعود کوشاہی مشیر مقرر کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز کو شاہی مشیر مقرر کیا جاتا ہے ان کا رتبہ وزیر کا ہوگا۔

شاہی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جاری کیے جانے والے احکام پرعمل درآمد کےلیے متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جائے۔