.

ریاض میں دورانِ تربیت شیر کا حملہ ، سعودی شہری جان گنوا بیٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی دارالحکومت ریاض میں شیر کے اچانک حملے کے نتیجے میں ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ السلی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شہری اس شیر کو دوران تربیت سدھا رہا تھا۔

عربی اخبار "سبق" کے مطابق سیکورٹی اداروں کو سعودی شہری پر شیر کے حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس پر مذکورہ حکام شہری کو شیر کی گرفت سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

البتہ شدید زخمی ہو جانے کے باعث سعودی شہری جانبر نہ ہو سکا۔