.
سعودی معیشت

سعودی عرب:صنعتی شعبے ملازمتوں کی 'لوکلائزیشن' کے لیے اجرت سبسڈی پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی اور صنعت اور معدنی وسائل دوسرے اداروں کے تعاون سے رواں سال 2021 کے دوران مملکت کے مختلف خطوں میں صنعتی شعبے کی ملازمتوں کے لوکلائزیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اجرت سبسڈی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صنعتی شعبے میں مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا اور سعودی باشندوں کی کارخانوں میں ملازمت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزارت برائے انسانی وسائل اور صنعت ومعدنیات کے صنعتی شعبےمیں مقامی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے پروگرام میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ "ھدف" اور ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی عمومی تنظیم اور سعودی چیمبرز کونسل کا بھی تعاون حاصل ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے فیکٹریوں کو مراعات اور مدد فراہم کرکے اور ان میں مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ملازمتوں کی 'لوکلائزیشن' کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

دونوں وزارتوں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ اس پروگرام میں شریک ادارے سعودی باشندوں کے لیے فیکٹریوں میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے، ان کے لیے صنعتی شعبے میں کام کی خاطر مناسب ماحول پیدا کرنے ، قانون سازی اور قواعد و ضوابط وضع کرنے اور دیگر پہلووں سے معاونت کریں گے۔

دونوں وزارتوں نے مزید کہا کہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ "ھدف"اس پروگرام میں معاونت فراہم کرے گا ، جبکہ تربیت اور قابلیت کے پہلو جنرل آرگنائزیشن برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی۔ دونوں وزارتوں نے پروگرام میں تسلسل کو یقینی بنانے، شہریوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے، مردو خواتین کےلیے صنعتی شعبے میں یکساں مواقع پیدا کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ اس پروگرام سے سعودی شہریوں کو مقامی صنعت میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے اور پیداواری معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں وزارتوں نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام صنعتی شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے فیکٹریوں کو ملازمتوں کے لوکلائزیشن کی شرحوں میں اضافے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعتی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سعودی باشندوں کو نوکری پر لینے ، تربیت دینے اور کوالیفائی کرنے کی صورت 3000 ریال اور ایسی خواتین جن کی اجرت 8 ہزار ریال سے کم ہو ان کی نقل و حمل میں مدد فراہم کرنے کے لیے اجرت میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ھدف) کے ذریعہ فراہم کردہ تربیتی پروگراموں میں مکمل مدد کے علاوہ ورکنگ وومن (وصول) میں 50 فی صد سبسڈی دی جائے گی۔