سعودی عرب کی اربیل ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز عراق کے صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےاس حملے کو عراق اور علاقائی خود مختاری و سلامتی کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الریاض عراق کے شہر اربیل کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سعودی عرب عراق کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور تخریب کاری پر مبنی واقعات کی مذمت کر چکا ہے۔

Advertisement

اربیل ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ خطے کے استحکام اور سلامتی پر حملہ ہے۔ اس طرح کے حملوں کے نتیجے میں فضائی نقل وحمل کو متاثر کرنا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں پر سعودی عرب عراق کے ساتھ ہے۔ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اشکال کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کےروز عراق کے صوبہ کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کےایک رہ نما ہوشیار زیباری نے بتایا تھا کہ بدھ کے روز بمبار ڈرون طیارے سے اربیل ہوائی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں