سعودی عرب کی سمت بھیجا جانے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے اتوار کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ ایران نواز ملیشیا کی ان کوششوں کا مقصد منظم اور دانستہ طور پر شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔

اتحاد نے باور کرایا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق مطلوبہ عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جمعے کے روز بھی عرب اتحاد نے سعودی عرب میں جازان کی سمت داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں