.

سعودی عرب کے صوبے عسیر کے بالائی علاقوں پر سفیدی چھا گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع صوبے عسیر کے کئی اضلاع اور علاقوں میں گذشتہ روز درمیانی اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس دوران ٹھنڈی ہوا کے جھکڑ بھی چلتے رہے۔ بارش سے متاثرہ شہروں اور علاقوں میں ابہا، خمیس مشیط، احد رفیدہ، تنومہ، النماص، السودہ، طبب، بللحمر، بیجان، بللسمر، الاثب اور الماوین شامل ہیں۔

سعودی فوٹوگرافر "فائع الالمعی" نے بارش کے بعد عسیر صوبے میں پہاڑوں اور سڑکوں پر چھائی سفید کے جمال کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

گذشتہ روز سعودی عرب کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں دیکھی گئیں۔ ان میں جازان، عسیر، الباحہ، الطائف، حائل اور القصیم شامل ہے۔ بعد ازاں بعض علاقوں میں گرد و غبار کی آندھی بھی چلی۔