عراق:امریکی کنٹریکٹروں کے زیراستعمال بلد کے فوجی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع بلد کے فوجی ائیربیس پر اتوار کو راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔یہ فوجی اڈا امریکی کنٹریکٹروں کے زیراستعمال ہے۔

عراق کے سکیورٹی حکام کے مطابق بلد کے فوجی اڈے پر پانچ کاتیوشا راکٹ داغے گئے ہیں اور یہ امریکی کنٹریکٹروں کے زیراستعمال حصے میں گرے ہیں لیکن فوری طور پران سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Advertisement

فوری طور پر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے لیکن عراقی حکام کے بہ قول ماضی میں ایران سے وابستہ مسلح گروپ اس طرح کے راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کرتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں