سعودی عرب میں حکام نے پڑوسی ملک لبنان سے منشیات کی بھاری مقدار مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 'ایم فیٹامین' کی لاکھوں گولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی نے بتایا ہے کہ مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کوشش ناکام بناتے ہوئے ایم فیٹامن نامی منشیات کی 2،466،563 گولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ یہ کارروائی جنرل اتھارٹی کسٹمز کے تعاون سے دمام کی شاہ شاہ عبد العزیزبندرگاہ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی گئی۔ منشیات لبنان سے آنے والے انار کے پھلوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث پانچ افراد کو حفر الباطن گورنری میں گرفتار کیا گیا۔ان میں ایک مقامی اور چار غیرملکی ہیں۔
#مكافحة_المخدرات تحبط محاولة تهريب (2,466,563) قرص إمفيتامين مخدر، وتضبطها، بالتنسيق مع الجمارك السعودية @SaudiCustoms ، مخفية داخل شحنة فاكهة رمان قادمة من لبنان. #الحرب_على_المخدرات pic.twitter.com/o7NgQZ0Xrq
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) April 23, 2021
النجیدی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور انہیں تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
-
عربی خطاطی کا سال: سعودی فن کار ضخیم دیواری فن پارے کی تیاری میں مصروف
سعودی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام "عربی دیواری خطاطی" کی سرگرمی کا آغاز کل جمعرات کی شام 'ریاض پارک کمپلیکس' میں ہوا۔ اس سرگرمی کا انعقاد وزارت ثقافت کی ... بين الاقوامى -
ماحول دوست توانائی کے میدان میں سعودی عرب کی پانچ درجے آگے
عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے گذشتہ روز جاری کی جانے والی 'مؤثر انرجی تبدیلی' کی رپورٹ 2021 کے تحت سعودی عرب ماحول دوست توانائی کی منتقلی میں پانچ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی 192 ممالک کے ساتھ 'یوم الارض' سرگرمیوں میں شرکت
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ملک کی تعمیر وترقی اور وسیع تر اصلاحات کے پروگرام وژن 2030 کے اہداف میں ماحولیاتی ... بين الاقوامى