.

بغداد:اسپتال میں آتش زدگی کے واقعے پرعراقی وزیرصحت معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں آتش زدگی کے بدترین واقعہ کے بعد وزیرصحت کو معطل کردیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بغداد کے علاقے دیالا پُل میں واقع ابن الخطیب اسپتال میں ہفتے کو آکسیجن کا ٹینک پھٹنے سے 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔ٹینک پھٹنے سے اسپتال میں آگ لگ گئی تھی اور دسیوں مریض زندہ جھلس گئے تھے۔

اس اسپتال میں کووِڈ-19 کے مریض زیرِعلاج ہیں اوران میں سے بعض مریضوں کو مصنوعی طریقے سے آکسیجن دی جارہی تھے۔