.
یمن اور حوثی

جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے جمعہ کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودب عرب پرحملے لیے بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کرکے علاقےکو تباہی سے بچا لیا۔

عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری آبادی پر ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش کی تاہم اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے حوثیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا۔

سعودی عرب کی طرف حوثیوں کا ڈرون تباہ کر دیا گیا
سعودی عرب کی طرف حوثیوں کا ڈرون تباہ کر دیا گیا

قبل ازیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے 3 بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے تھے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا جنوبی سعودی عرب کی شہری آبادی اور اہم شخصیات کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے اور شہری آبادی کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی سازش کررہی ہے تاہم عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کا عزم کر رکھا ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط پر بمبار ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔