.
سعودی معیشت

سعودی عرب : 200 ریال کا کرنسی نوٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مرکزی بینک نے 200 ریال کا کرنسی نوٹ متعارف کرایا ہے۔ نوٹ کا اجرا خادم حرمین شریفین کے دور میں مملکت کے پروگرام "ویژن 2030ء" کے آغاز کے بعد پانچ سال گزر جانے پر سامنے آیا ہے۔

سعودی مرکزی بینک کے مطابق نئے نوٹ کا استعمال آج اتوار کے روس سے ہو گا۔ مختلف مالیت کے سابقہ تمام نوٹوں کا استعمال بدستور جاری رہے گا۔

بینک نے مزید بتایا کہ نئے نوٹ کی تیاری جدید ترین معیارات کے مطابق عمل میں آئی ہے۔ یہ نوٹ اعلی معیار کی کئی فنی خصوصیات اور سیکورٹی علامات کا حامل ہے۔ نوٹ کا امتیازی ڈیزائن ہے اور پر کشش رنگوں سے یہ ڈیزائن نمایاں ہو رہا ہے۔

سیسے کے رنگ کے اس نوٹ کے سامنے والے حصے پر مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزيز بن عبدالرحمن آل سعود کی تصویر اور مملکت کے ویژن 2030ء کا 3D لوگو موجود ہے۔ علاوہ ازیں سعودی مرکزی بینک کا نام اور عربی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے۔

نوٹ کی پشت پر ریاض میں حکومتی محل کی تصویر ، سعودی مرکزی بینک کا نام اور انگریزی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے۔