.

کرونا کا شکار علامہ یوسف القرضاوی کی حالت تشویشناک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کے مذہبی مبلغ اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اخوان المسلمون کے رہ نما اور علامہ القرضاوی کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر عصام تلمیہ نے بتایا کہ علامہ القرضاوی کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں‌کی۔

گذشتہ ہفتے کی صبح بین الاقوامی علما اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ علامہ یوسف القرضاوی کوویڈ 19 کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی 1926ء کو مصر کے شہر المحلہ کے علاقے صفط تراب میں پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 95 سال ہے۔

مصری حکومت نےانہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ مصر کی عدالتوں میں ان کے خلاف کئی مقدمات بھی قائم ہیں۔ ان پر 25 جنوری کے دوران جیل پردھاوا بولنے پر اکسانے اور مصری حکومت کے خلاف تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں۔ انہیں ان کیسز میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہےاور ان کا نام دہشت گرد عناصر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں