.

سعودی عرب : العُؒلا کا علاقہ فلموں کی عکس بندی کے لیے پُر کشش مقام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں العُلا روئل کمیشن نے "العلا فلم مینجمنٹ" کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد العلا کے علاقے میں فلموں کی عکس بندی کو سپورٹ کرنا اور اس کے لیے سہولیات پیش کرنا ہے۔ یہ اقدام العُلا کو سیاحتی مقام اور دنیا میں سب سے بڑے فعال عجائب خانے کے طور پر منوانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کمیشن نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ "العلا فلم مینجمنٹ" اس تاریخی مقام کے بیچ عکس بندی کے لیے سحر انگیز جگہائیں دریافت کرنے کا موقع ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ مطلوبہ اجازت نامے جاری کرے گی اور مطلوبہ لوجسٹک سپورٹ بھی پیش کرے گی۔

روئل کمیشن نے اس امر کی تصدیق بھی کی ہے کہ عالمی سطح پر متعدد فلم پیش کاروں نے العلا کو اپنی فلموں کی عکس بندی کے مقام کے طور پر دریافت کرنے میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں "ہالی ووڈ" کی ایک فلم کی عکس بندی یہاں ہوئی ہے۔ اس بارے میں جلد اعلان ہو گا۔ علاوہ ازیں دو سعودی فلموں "بين الرمال" اور "نورة" کی عکس بندی بھی العلا میں شروع ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ العُلا ضلع کا شمار 2 لاکھ سال سے زیادہ پرانی تہذیبوں اور انسانی و فطری تاریخ کے وطن کے طور پر ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ علاقہ تاریخی اور مقامی کشش کا حامل تہذیبی ورثہ بھی رکھتا ہے۔ یہاں کا ثقافتی قدرتی ماحول بھی منفرد ہے۔