سعودی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیر کے روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے خلیجی ریاست قطر کے امیرالشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں ان تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں‌رہ نمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیشرفت اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے دوحا میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔

سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے امیر قطر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی پیش کی۔

دوحا میں سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کرنے والوں میں قطر میں سعودی سفیر علی بن سعد القحطانی اور قطری وزیر خارجہ کے پرنسپل سیکرٹری عبدالرحمان بن ارکان دائود بھی شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں