سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا دھماکا خیز ڈرون تباہ کر دیا
سعودی عرب کے فوجی دفاعی نظام نے آج بدھ کو علی الصبح مملکت کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے بین الاقوامی انسانی قانون کی ان بڑی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی جن کا ارتکاب حوثی ملیشیا شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی صورت میں کر رہی ہے۔
عرب اتحاد نے اتوار کے روز بھی مملکت کے جنوبی علاقے کی سمت بھیجے جانے والے حوثیوں کے ایک دھماکا خیز ڈرون طیارے کو تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

اتحاد نے باور کرایا تھا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق عملی اقدامات کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالکت کی جانب سے مذمت سامنے آئی ہے۔ ان ممالک نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دہشت گرد حوثیوں کے ان حملوں کے خلاف سعودی عرب اور اس کے امن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کا سعودی شہر جازان پرداغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
عرب اتحاد نے جمعرات کو یمن سے حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ہے۔ عرب اتحاد نے ایک بیان ... بين الاقوامى -
یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب چھوڑا گیا ڈرون تباہ
عرب اتحاد نے یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب چھوڑا گیا ایک ڈرون فضا ہی میں سراغ لگا کر تباہ کردیا ہے۔ اس ... بين الاقوامى -
یمنی حوثیوں کی بارودی ڈرونز سے سعودی عرب پر حملے کی ایک اورکوشش ناکام
عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کے اتوار کو سعودی عرب کی جانب چھوڑے گئے بارود سے لدے دو ڈرون تباہ کردیے ہیں۔ان دونوں ڈرونز سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کو ... بين الاقوامى