سعودی عرب: الریاض کا مشہور چائے والا مشعل الفہد کرونا سے چل بسا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سڑکوں پر چائے فروخت کرنے سے شہرت پانے والا مشعل فہد المعروف 'شاہی ابو ولید' گذشتہ روز 63 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔ مشعل فہد کی وفات کرونا کے باعث ہوئی ہے۔

مشعل فہد کی وفات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں صارفین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مشہور مشعل فہد کی وفات پر اظہار افسوس کرنے والوں میں مشاہیر بھی شامل ہیں۔ محمد موسیٰ‌نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج ابو ولید کی وفات کی خبر نے ہم سب کو دکھی کردیا۔ انہوں‌نے ہمیں بہت سے ضرورت مند خاندانوں کی کفالت کرنے اور بیماروں کی سرجری میں مدد کی۔ ہم ان کے اس عظیم عمل کی اللہ کے ہاں قبولیت کی دعا کرتے ہیں۔

مشعل فہد کئی ٹی وی چینلوں‌کو انٹرویو دے چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں‌ نے کہا تھا کہ میں روزانہ 11 گھنٹے کام کرتا ہوں مگر میں جس کام سے زیادہ خوش اور مطمئن ہوں۔ میں‌نے اپنی جیب خرچ سے تین گھر آباد کیے اور اپنی بیٹی کو طب کی تعلیم دلوائی۔

ایک سوال کے جواب میں ریاض چاہے والا نے کہا کہ میں اپنے گاہکوں کو سال بھر مفت پانی دیتا ہوں۔ قومی ایام کے موقعے پر تمام گاہکوں‌کو مفت چاہے پلاتا ہوں۔ شہدا کے بچوں اور معذوری سے دوچار افراد کو چائے مفت دیتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں مرحوم مشعل فہد نے کہا کہ مجھے اپنے گاہکوں سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ مجھ سے ملنے والا ہرشخص اور ہرگاہک میرے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں