مراکش، سعودی عرب کا فلسطین ۔ اسرائیل امن بات چیت کی بحالی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مراکش نے یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن اقدام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے استحکام اور علاقائی سالمیت سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سلامتی اور حفاظت کےلیے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی ہے۔

کل منگل کو مراکش اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے رباط میں ملاقات کی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے مراکشی ہم منصب ناصر بوریطہ سے ملاقات کی۔ مراکش کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کی نقل العربیہ چینل کو موصول ہوئی ہے جس یں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں پیشرفت ، مشرق وسطی میں امن عمل اور یمن کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

Advertisement

سعودی عرب اور مراکشی وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی ریاستوں کی خودمختاری اور ان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کے عزم، عرب امور کے پرامن حل کے مطالبے اور عرب ممالک کے معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو روکنے پر متفق ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے مراکش کی علاقائی سالمیت ، مراکشی صحارا کے لیے اس کی مستقل حمایت ، اور اس حوالے سے سعودی عرب کے دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

دونوں برادر ممالک کے وزرا خارجہ نے مسئلہ فلسطین کےپر امن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فریقین کے درمیان تعطل کا شکار امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں