.

سعودی ولی عہد کی امریکی خصوصی ایلچی سے ملاقات ، یمن کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران یمن کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔ علاوہ ازیں یمنی بحران کے ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے واسطے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بن بندر بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعيد آل جابر بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ ریاض میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور مارٹینا اسٹرونگ اور سعودی عرب میں امریکا کے سفیر کرسٹوفر ہنرل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں