یو این مندوب کا یمن میں جنگ بندی سے متعلق شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز کا خیرمقدم
جمعرات کے روز یمن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ کے خاتمے سے خطے کے استحکام اور سلامتی میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو 'العربیہ' چینل کے ذریعہ نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ حوثیوں کا ایرانی حکومت کے ساتھ مضبوط تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں قانونی حیثیت کے خلاف حوثی بغاوت غیر قانونی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب اپنی سرحدوں پر مسلح ملیشیاؤں کی موجودگی کو قبول نہیں کرسکتا کیونکہ یہ مسلح گروپ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ حوثی باغیوں کا ایرانی حکومت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کے خلاف حوثی بغاوت غیر قانونی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حوثیوں کا ایرانی حکومت کے ساتھ گہرا تعلق ہے لیکن حوثی یمن ہی کے باشندے ہیں اور ان کی شناخت یمن کے عرب باشندوں کے ساتھ ہے۔ مجھے امید ہے کہ یمن کے حوثی اپنےملک کے مفادات کو ہرچیز پرمقدم رکھیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حوثی مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل طلب مسائل کا حل تلاش کریں گے جو تمام یمنیوں کے حقوق کی ضمانت اور خطے کے ممالک کے مفادات کی ضمانت دیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنی سرحدوں پر خلاف قانون کسی مسلح تنظیم کے وجود کو قبول نہیں کرتا۔ حوثیوں کو جنگ بندی قبول کرنا ہوگی اور انہیں مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔
-
مارٹن گریفیتھس کی غیر جانبداری مشکوک ہے، بائیکاٹ کیا جائے: یمن پارلیمنٹ
یمن کی پارلیمنٹ نے اپنے حالیہ اجلاس میں حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے مقرر کردہ مندوب مارٹن گریفیتھس کے ساتھ ... مشرق وسطی -
یمن اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے: مارٹن گریفتھس
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں عسکری صورت حال مسلسل "خوف ناک" ہوتی جا رہی ہے۔ گریفتھس کے ... مشرق وسطی -
خالد بن سلمان اور مارٹن گریفتھس کے درمیان یمن کے مسئلے پر بات چیت
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کو باور کرا ... مشرق وسطی