.

نادر ونایاب: صرف اگلی دو ٹانگوں پر چلنے والی بھیڑ کی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک وڈیو میں ایک ایسی بھیڑ کو دکھایا گیا ہے جو صرف اپنی اگلی دو ٹانگو ں پر چلتی ہے۔ یہ ایک نادر و نایاب نوعیت کا منظر ہے۔

یہ وڈیو لبنان کے اخبار " ڈیلی اسٹار" نے جاری کی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ بھیڑ رواں سال مارچ میں چین کے شمال میں خود مختار منگولی علاقے کے اندر پیدا ہوئی۔

ابتدا میں یہ بھیڑ اپنے گھٹنوں کے بل گھسٹ کر چلتی تھی تاہم بعد ازاں اس نے اپنے اگلے دو پاؤں چلنا سیکھ لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ بھیڑ گذشتہ ماہ 25 اپریل کو نظام ہضم میں مسائل کے سبب مر گئی۔