.

حرم مکی : رمضان میں اب تک 30 لاکھ زائرین و معتمرین کے درجہ حرارت کی جانچ کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رواں سال رمضان مبارک کے پہلے بیس روز کے دوران میں مسجد حرام کے دروازوں پر تھرمل کیمروں کے ذریعے تیس لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ کی گئی۔ ان افراد میں معتمرین، نمازی اور کارکنان شامل ہیں۔ یہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کا حصہ ہے۔

اس حوالے سے مسجد حرام میں فنی اور خدماتی امور کے نگران اعلی کے سکریٹری محمد الجابری نے باور کرایا کہ جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی برائے فنی و خدماتی امور نے رمضان کے آغاز کے وقت سے اپنی کوششوں اور منصوبہ بندی کو بڑھا دیا۔ اس حوالے سے پیش کی جانے والی خدمات میں مسجد حرام کے داخلی راستوں پر دروازوں پر تھرمل کیمروں کی تنصیب شامل ہے۔ رمضان مبارکے کے آغاز سے اب تک مسجد حرام میں داخل ہونے والے تیس لاکھ سے زیادہ افراد کے جسمانی درجہ حرات کی جانچ کی گئی۔

الجابری کے مطابق ایجنسی نے تھرمل کیمروں کی نگرانی کے لیے 500 اہل کاروں بھرتی کیا۔ مسجد حرام میں داخل ہونے والوں کا درجہ حررت جانچنے کے لیے داخلی راستوں پر 70 تھرمل کیمرے نصب کیے گئے۔

الجابری نے بتایا کہ تھرمل کیمرے انسانی جسم کے درجہ حرارت پر نظر رکھتے ہیں اور کرونا وائرس کی مشتبہہ علامات پائے جانے کی صورت میں مختلف رنگوں کے میکانزم کے ذریعے اس کا انکشاف کرتے ہیں۔ یہ تھرمل کیمرے چھ میٹر کی دوری تک پوری درستی کے ساتھ درجہ حرارت کی جانچ کر سکتے ہیں۔