.

سعودی عرب : فیصل بن فاضل وزیر معیشت اور سلطان بن سلمان خصوصی مشیر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے آج پیر کو علی الصبح شاہی فرامین جاری کیے جن میں حکومتی سطح پر متعدد شخصیات کا تقرر شامل ہے۔

شاہی فرامین کے تحت فیصل بن فاضل بن محسن الابراہیم کو معیشت اور منصوبہ بندی کا وزیر مقررر کیا گیا ہے۔

شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو خادم حرمین شریفین کا خصوصی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔ شہزاد سلطان بن سلمان کو غیر منافع بخش ادارے 'شاہ سلمان فاؤنڈیشن' کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا چیئرمین بھی بنایا گیا ہے۔

اسی طرح عبداللہ بن عامر السواحہ کو سعودی اسپیس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ السواحہ 24 اپریل 2017ء سے مملکت میں کمیونی کیشن اور ٹکنالوجی کے وزیر کے منصب پر کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ایمن بنت ہباس بن سلطان المطیری کو وزیر تجارت کی نائب اور بدر بن عبدالمحسن بن عبدالله بن هداب کو وزیر تجارت کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرامین میں احمد بن محمد بن احمد العیسی کو مملکت میں تعلیم و تربیت کی جائزہ کمیٹی کے مینجمنٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے سبک دوش کر کے ان کی جگہ ڈاکٹر خالد بن عبدالله السبتی کو بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر السبتی کو کابینہ کے جنرل سکریٹریٹ میں مشیر بھی بنایا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔

احمد بن محمد بن علی الصویان کو حکومتی ڈیجیٹیل اتھارٹی کو گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں