.

سعودی عرب : کام کے مقامات پر داخلے کے لیے ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی شرط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی بہبود کی وزارت نے آج جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی سیکٹروں کے مرد اور خواتین ملازموں کے لیے اپنے کام کی جگہ حاضری کے واسطے کرونا وائرس کی ویکسی نیشن حاصل کرنا لازمی شرط ہو گی۔

وزارت نے تمام سیکٹروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز کریں تا کہ کام کرنے کی جگہاؤں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مملکت میں کرونا کے 1090 نئے مصدقہ کیسوں اور 14 مزید اموات کا اندراج ہوا۔ اس دورانیے میں 982 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ فعال کیسوں کی تعداد 9785 ہو گئی ہے۔ ان میں 1333 کی حالت نازک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 423406 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 7032 مریض فوت اور 406589 صحت یاب ہو گئے۔