.

مسجد نبوی : 27 ویں اور 29 ویں شب میں نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد نبویﷺ کے امور کی ایجنسی کے سرکاری ترجمان جمعان العسیری کے مطابق آئندہ دو طاق راتوں (27 ویں اور 29 ویں) کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مربوط زمینی منصوبہ وضع کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایجنسی کی تمام ذیلی انتظامیاؤں اور مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت میں شریک اداروں کے درمیان نظم و نسق عمل میں آیا ہے۔

العسیری نے بتایا کہ مذکورہ ایجنسی نے مسجد نبویﷺ، اس کے صحنوں اور چھت کو نمازیوں کے استقبال کے لیے تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں قالین، آب زمزم اور مناسب طور ٹھنڈا ماحول فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ انتظامات پورے ہو چکے ہیں۔ نمازیوں کے داخل ہونے اور باہر آنے کا عمل آسان بنانے کے لیے مسجد نبوی کے دروازوں پر تیاری کر لی گئی ہے۔