کرونا وائرس

بحرین نےبین الاقوامی فضائی سفر میں 'کووِڈ-19' ٹریول پاسپورٹ کی جانچ شروع کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین نے بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے خصوصی ہیلتھ پاسپورٹ کی طرف سے جاری 'کووِڈ-19' ٹریول پاسپورٹ کی جانچ کا عمل شروع کردیا ہے۔ بحرین نے 'کرونا ٹریول پاسپورٹ' کا آزمائشی عمل خلیج سے لندن، ایتھنز اور سنگاپور جانے والی پروازوں سے شروع کیا ہے۔

بائیو میٹرک پاسپورٹ رکھنے اور ان مقامات کی طرف سفر کرنے والے مسافر اس تجربے کے عمل سے گذرسکیں گے۔ یہ پاسپورٹ ان مسافروں کوکرونا کی جانچ پڑتال کرنے یا اس کی ویکسین کے بارے میں حکومتی تقاضوں پر عمل درآمد کے ساتھ مسافروں کو سفر کی آسان اور محفوظ سہولت فراہم کریں‌ گے۔ کووِڈ-19 ٹریول پاسپورٹ کے اجرا میں بحرین کو'ایاٹا' کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ یہ سروس بحرین ، ایاٹا اور خلیجی فضائی کمپنیوں کےدرمیان تعاون کا حصہ ہے۔

Advertisement

معاہدے کے تحت گلف ایئر کے مسافر ایک ایسا "ڈیجیٹل پاسپورٹ" تشکیل دے سکیں گے جس کی مدد سے وہ اپنے سفری پروگراموں کو (کووِڈ- 19) کے صحت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے یہ مسافر صحت کی ضروریات اور شرائط کو پورا کرتے ہیں۔

بحرین پہلا ملک ہے جو 'ایاٹا' ہیلتھ پاسپورٹ ٹرائل میں اپنی قومی فضائی کمپنی کے ساتھ شامل ہورہا ہے تاکہ وہ ایک ہی وقت میں کوڈ-19 کے رسک مینجمنٹ کے ساتھ عالمی سطح پر دوبارہ فضائی سروس کی راہ ہموار کرسکے۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے بحرین کے متعدد اسپتالوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے مسافروں کو (کووِڈ ۔19) ٹیسٹ کے نتائج بھیجیں۔ 'ایاٹا ہیلتھ پاسپورٹ ایپ' میں سفری ضروریات کا ایک مربوط ریکارڈ ہوگا جس میں سفر اور کسی دوسرے ملک میں داخلے کی شرائط کے بارے میں درست معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

بحرین نیوز ایجنسی کی اطلاع کے مطابق گلف ایئر کے قائم مقام 'سی ای او' کیپٹن ولید العلوی نے کہا کہ ان کی کمپنی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے ساتھ اپنی پہلی شراکت پر فخر ہے۔ دنیا اس ایپلی کیشن کی جانچ شروع کرے گی۔ ہم اس تجربے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مدد کو سراہتے ہیں، اس سروس کے ذریعے مسافر اعتماد کے ساتھ فضائی سفر کرسکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں