خمیس مشیط کی سمت بھیجا گیا حوثیوں کا دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا : عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے جمعہ کی شب ایک اعلان میں بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب میں خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک دھماکا خیز ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کے مطابق خطرے کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کی جا رہے ہیں تا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے ہفتے کی شب اعلان کیا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے خمیش مشیط کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا گیا۔

اتحاد نے زور دیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالکت کی جانب سے مذمت سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں