.

سعودی عرب: تیز رفتار کارنے بچے کو کچل ڈالا، ڈرائیور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں الیمامہ پارک کے قریب ایک تیز رفتار کار نے پارک سے باہر نکلنے والے ایک بچے کو ٹکر مار دی جس کےنتیجے میں بچہ ایک دوسری کار سے جا ٹکرایا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا 'سی سی ٹی وی' کیمروں کی مدد سے اس کی شناخت کرنے کےبعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ بچےکو تیز رفتاری کے باعث کچلنے میں‌ ملوث ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 رمضان المبارک ہفتے کے روز الریاض میں الیمامہ پارک کے قریب ایک شخص جنونی انداز میں ڈرائیونگ کررہا تھا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اس کی کار کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ ملزم موقعے سے فرار ہوگیا تھا تاہم اس کی شناخت کرنے کےبعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔