.
سعودی معیشت

سعودی عرب : سہیل ابانمی "زکات ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی" کے گورنر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے آج ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت 'سہيل بن محمد بن عبدالعزيز ابانمی' کو "زکات ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی" کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔

سہیل بن محمد اس وقت کسٹمز جنرل اتھارٹی کے گورنر کے منصب پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جون 2017ء سے "جنرل اتھارٹی آف زکات اینڈ ٹیکس" کے گورنر کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وہ اس سے قبل متعدد اہم اور مرکزی منصبوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

سہیل بن محمد کاروباری انتظام، انفارمیشن ٹکنالوجی اور فنانشل مارکیٹس میں کام کرنے کا 17 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔

سہیل نے کنگ سعود یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں ایم ایس مکمل کیا۔ مزید برآں الفیصل یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں دوسرا ماسٹرز کیا۔