اسرائیل نے غزہ میں جاری فوجی کارروائی کو وسعت دینے لیے ریزرو فوج طلب کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے آج منگل کے روز کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی کو وسعت دینے کے لیے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی اسرائیل کے علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی میں وقت کی قید کے بغیر وسعت دی جائے گی۔

اسرائیل نے یہ تیاری ایک ایسے وقت میں کی ہے جب دوسری طرف حماس نے اعتراف کیا ہے کہ تازہ فوجی کارروائی میں اسرائیل نے اس کے جنگجوئوں‌ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیلی بمباری میں اپنےدو سینیر کمانڈروں‌کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں اسدود اور عسقلان میں نئے راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی علاقوں پر 300 راکٹ داغے گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے بغیر کسی وقفے سے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک اسرائیلی بمباری میں غزہ کے علاقے میں 9 بچوں سمیت 25 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیا شہر میں ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ غزہ کےمغرب سے آبدوز کے ذریعے بھی میزایل داغے گئے ہیں۔

العربیہ چینل کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی دیہاتوں پر راکٹ داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ راکٹ حملوں سے عسقلان میں دو مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ راکٹ حملوں میں 31 صہیونی زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں مصر نے فریقین کےدرمیان جنگ بندی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے موجودہ صورت حال کےتناظر میں وزیر دفاع کی موجودگی میں اہم اجلاس طب کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں 130 اہداف پر بمباری کی ہے جس میں 15 جنگجو مارے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں