سعودی عرب کی فضائی دفاع نے کل سوموار کے روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت کے جنوب میں قائم ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمبار ڈرون سے کیا حملہ ناکام بنا دیا۔
یمن میں عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے سوموار کی شام کو ایک بیان میں بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے لیے بمبار ڈرون سے حملہ کیا تاہم فضائی دفاع نے حملہ ناکام بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دشمن کے ڈرون طیارے کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ تباہ ہونے والے ڈرون کے کچھ ٹکڑے ابھا ہوائی اڈے کی حدود میں گذرے تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ہوائی اڈے پر موجود کچھ بسوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
بریگیڈیئر المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کی شہری اور سرکاری تنصیبات میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم عرب اتحاد اور سعودی فضائی دفاع نے حوثیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناکام بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ عرب اتحاد ایرانی ملیشیائوں کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عرب اتحاد اب تک حوثیوں کے 369 میزائل ، 626 بمبار ڈرون اور 68 بمبار کشتیوں کے ذریعے حملے کی سازشیں ناکام بنا چکا ہے۔ عرب اتحاد نے حوثیوںکی طرف سے سمندر میں بچھائی 204 بارودی سرنگیں بھی تباہ کر دیں۔
-
ابھا ہوائی اڈے پر حوثی حملہ: عرب اور خلیجی ریاستوں کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی
سعودی عرب کے ابھا شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری ... مشرق وسطی -
ابھا کے ہوائی اڈے پر حوثیوں کے بارودی ڈرون کا حملہ، امریکا کا اظہار تشویش
امریکی وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز یمن میں سرگرم حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا ائر پورٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ پریس سیکرٹری جین ساکی نے میڈیا کے ... بين الاقوامى -
ابھا ہوائی اڈے پر حوثی حملہ، امریکا کی شدید مذمت
امریکا نے ایک اخباری بیان میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ منگل کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق ... بين الاقوامى