حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے پر راکٹ داغے جانے کی اطلاع
سعودی عرب میں شہری دفاع کے ادارے کو اطلاع موصول ہوئی کہ یمن میں ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا ایک راکٹ سعودی عرب کے صوبے جازان میں ایک سرحدی گاؤں میں گرا۔ یہ بات جازان میں شہری دفاع ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتائی۔
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیم جائے مقام پر پہنچ گئی۔ اس پر یہ واضح ہوا کہ مذکورہ راکٹ ایک گھر کے صحن میں گرا۔ اس کے نتیجے میں گھر کو اور کئی شہری گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ یمنی وزیر خارجہ ڈاکٹر احمد عوض بن مبارک نے پیر کے روز باور کرایا تھا کہ حوثی ملیشیا نے اپنے دہشت گرد حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
یمن میں یورپی یونین کے سفیر ہینس گرونڈبیرگ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بن مبارک نے کہا کہ یمن کے حل کے واسطے عالمی برادری کو حوثی ملیشیا اور ایران پر دباؤ ڈالنا ہو گا۔
ٹیلی فونک رابطے میں حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ اور خطے کی سطح پر پیش کیے جانے والے امن منصوبوں کو مسترد کیے جانے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یمنی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ حکومت یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے اور قومی مصالحت کو یقینی بنا کر یمن میں مسقل اور پائے دار امن کے لیے حل تک پہنچنے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حوثی ملیشیا کے حوالے سے عالمی برادری کا ایک سخت اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا بہت اہم ہے۔
-
حوثیوں کا سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ناکام
سعودی عرب کی فضائی دفاع نے کل سوموار کے روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت کے جنوب میں قائم ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے جنوب میں حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے آج اتوار کو علی الصبح ایک اعلان میں بتایا کہ فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں ... مشرق وسطی -
جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے جمعہ کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودب عرب پرحملے لیے بھیجے گئے ایک ... مشرق وسطی