شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا صومالیہ میں خوراک کی تقسیم کا پروگرام مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فلاحی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹرین سینٹر' کی جانب سے صومالیہ میں ماہ صیام کے دوران ضرورت مند شہریوں میں خوراک کی تقسیم کا پروگرام مکمل ہوگیا ہے۔ یہ پروگرام اسلامی تعاون تنظیم 'او آئی سی' کے صومالیہ میں علاقائی مشن اور صومالینڈ میں قومی مرکز برائے انسداد حادثات اینڈ فوڈ سیکیورٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے ماہ صیام کے موقعے پرصومالیہ میں ضرورت مند شہریوں میں 1854 ٹن خوراک تقسیم کی گئی۔ خوراک میں بنیادی ضرورت کی 8 اشیا شامل تھیں۔ خوراک جنوبی اور شمالی صومالیہ میں تقسیم کی گئی جس سے 123720 افراد مستفید ہوئے۔

Advertisement

افریقا میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر یوس بخیت رحمہ نےالعربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ صومالیہ میں خوراک کی تقسیم کا پروگرام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا تھا۔ سعودی قیادت کی طرف سے صومالیہ کے عوام کے لیے خوراک کی فراہمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سعودی عرب برادر صومالی قوم کی مشکلات کے حل میں اس کے ساتھ ہے۔ امدادی سامان ضرورت مندوں، بیوائوں، یتیموں، بزرگ شہریوں میں قسیم کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امدادی مشن ماہ صیام کے موقعے پر شروع کیا گیا تھا کہ صومالیہ کے شہریوں کو ماہ صیام کے موقعے پر خصوصی تعاون اور مدد فراہم کی جاسکے۔

ادھر شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے صومالینڈ اور بونٹ لینڈ کے علاقوں‌میں زکواۃ الفطر کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ اس موقعے پر دونوں علاقوں میں 485 ٹن چاول تقسیم کیے گئے ہیں جن سے 1 لاکھ 37 ہزار 142 افراد مستفید ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں