غزہ سے فلسطینیوں کے اسرائیلی شہرعسقلان پر راکٹ حملے میں دوعورتیں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے جنوبی شہر عسقلان کی جانب راکٹ داغے ہیں جن کے نتیجے میں دوعورتیں ہلاک ہوگئی ہے۔

اسرائیل کی میجن ڈیوڈ ایمبولینس سروس کے سربراہ ایلی بن نے صحافیوں سے گفتگو میں ان دونوں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ عسقلان شہر میں دو الگ الگ مکانوں پر راکٹ گرے ہیں۔ان میں ہلاک ہونے والی ایک عورت کی عمر 80 سال تھی۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں عبادت گزاروں کے خلاف کارروائی اور غزہ میں فضائی حملوں کے ردعمل میں راکٹ برسائے ہیں۔

سوموار کی شب بھی غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یروشلیم اور اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ فائر کیے تھے۔اس کے ردعمل میں اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے میں نو بچوں سمیت پچیس فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں