گورنر مکہ کی سڑکوں‌ پر خراب گاڑیوں کے ڈھانچے ہٹانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ معظمہ کے گورنر خالد الفیصل نے شہر بھر کی سڑکوں پر خراب گاڑیوں کے ڈھانچے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہےکہ خراب کاروں کے ڈھانچوں کوجدہ سیکرٹریٹ کی جانب سے'رسم وطن' کےعنوان سے شروع کردہ اقدام کے تحت خراب کاروں کو مختلف رنگوں میں مزین کرکے رکھا گیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پراس اقدام پر شہریوں کی طرف منفی رد عمل سامنے آیا تھا اور اسے بصری منظر کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

Advertisement

دوسری طرف جدہ سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو ان کی مہارت اور شوق کے مطابق میونسپلٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور جدہ گورنری میں خدمات اور سہولیات کی بہتری میں شریک کرنا ہے۔

'رسم الوطن' کے نام سے شروع کیے گئے 'اینی شی ایٹیو' کو مشہور آرٹسٹ شالیمار الشربتلی کے تعاون حاصل رہا۔ اس اقدام کا مقصد پرانی اور ناکارہ ہونے والی کاروں کو خوبصورت فن پاروں کی شکل دینا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں