سعودی عرب: ریاستی سکیورٹی نے عطیات جمع کرنے والے نا معلوم ذرائع سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ریاستی امن کی پریذیڈنسی کے سرکاری ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ نامعلوم غیر ملکی عناصر انٹرنیٹ پر ویب سائٹیں بنا کر مملکت سے باہر خیراتی کاموں کی غرض سے مالی رقوم یا عطیات جمع کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

ریاستی امن کی پریذیڈنسی نے مملکت میں تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں عطیات نہ دیں کیوں کہ مملکت کے قانون کے مطابق انہیں پوچھ گچھ کا سامنا ہو گا۔

پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عطیات دینے کے خواہش مند افراد اس مقصد کے لیے اجازت یافتہ ذرائع استعمال کریں۔ جہاں تک مملکت سے باہر عطیات کا تعلق ہے تو اس حوالے سے بیرون ملک عطیات پہنچانے کا واحد اجازت یافتہ ادارہ شاہ سلمان امدادی مرکز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں