.

محمد بن سلمان اور عمران خان کی ملاقات کی پینٹنگز بنانے والی پاکستانی آرٹسٹ سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔

ایک پاکستانی آرٹسٹ رابیہ نے محمد بن سلمان اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کو فن پاروں کی شکل میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی ولی عہد اور شاہ سلمان کی ایسی خوبصورت پینٹگنز تیار کی ہیں جو دیکھنے والوں کی نظریں خیرہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

پاکستانی آرٹسٹ رابیہ نے 'العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کی پینٹنگ تیار کرنے میں اسے ایک ہفتہ لگا۔ رابیہ نے بتایا کہ اس نے یہ پینٹنگ پاکستان میں متعین خادم الحرمین الشریفین کے سفیرنواف المالکی کو پیش کیں اور کہا کہ وہ میری طرف سے نیک تمنائوں کے ساتھ یہ تحفہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پیش کریں۔

رابیہ نے بتایا کہ سفارت کاری کے فروغ میں فنون وثقافت کا بھی گہرا کردار ہوتا ہے۔ اس کی پینٹنگز سے الریاض اور اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رابیہ کا کہنا تھا کہ میں رنگ روغن کے ذریعے پینٹغنز کی شوقین ہوں۔ رابیہ نے ایک آرٹ کالج سے پینٹنگز کی باقاعدہ تربیت حاصل کررکھی ہے اور وہ اپنے فن پارے کئی نمائشوں میں پیش کر کے داد تحسین حاصل کرچکی ہے۔ اس کی پینٹنگز میں عرب اور عالمی سیاسی شخصیات کی ملاقاتوں کی پینٹنگنز شامل ہیں اور وہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستانی آرٹسٹ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانیوں کے ہاں زیادہ قریب اور قابل احترام ہے۔ پاکستان کی ترقی میں سعودی عرب کا کلیدی کردار رہا ہے۔ میں نے اپنی پینٹنگنز میں دونوں ممالک کے تعلقات کی گہرائی کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی الگ سے پینٹنگز بھی بنا چکی ہوں۔