.

پورے ملک میں روزہ اور تونس کے سرکاری مفتی کی عید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عید کا چاند نظرآنے یا نہ آنے کے بارے میں مختلف ممالک میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ پاکستان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی سرکاری شیڈول سے ہٹ کر روزہ رکھنے اور عید منانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ایسا ہی واقعہ عرب ملک تونس میں پیش آیا ہے جہاں کے سرکاری مفتی اور عالم دین محمد الھنتانی نے دارالافتا کے فیصلے کے برعکس آج بدھ کے روز عید منائی۔ قبل ازیں انہوں نے قوم کو بدھ کو یکم شوال المکرم اور عید الفطر کی مبارک باد بھی پیش کی تھی۔ مفتی الھنتانی کی یہ دوسری عید ہے جو وہ اس طریقے سے منا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں علامہ محمد الھنتانی کو کھلے عام کھاتےپیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آج یکم شوال اور عید الفطر ہے۔

تونس کے دارالافتا کی جانب سے گذشتہ شام شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے جمعرات کے روز عیدالفطر کا اعلان کیا تھا مگر مفتی الھنتانی نے دارالافتا کے اعلان کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

آج بدھ کے روز کھانا کھاتےہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو بہت سےلوگوں نے دیکھی ہے اور اس پر ملے جلے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کل منگل کی شام کو بیشتر عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔ ان ممالک میں تونس بھی شامل ہے۔