اسرائیلی بمباری سے غزہ میں کثیر منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک کثیر منزلہ ٹاور کو زمیں بوس ہوتے دیکھا جا سکتاہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دکھائی گئی عمارت غزہ میں قائم الشروق ٹاور ہے۔ اسے تباہ کرنے کے اسرائیل نے چار میزائل داغے۔ عمارت کو نشانہ بنانے سے قبل اسرائیل پر اسے خالی کرنے کا حکم یا تھا۔

اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے 'شاباک' کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے غزہ بریگیڈ کمانڈر باسم عیسیٰ کو ایک مشترکہ کارروائی میں منگل کے روز قتل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے چار سرکردہ عسکری کمانڈروں جمعہ طلحہ، جمال زبدہ، اور حازم خطیب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں چار روز کے دوران 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہدا میں 14 بچے اور تین خواتین شامل ہیں جب کہ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں چھ اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کو مزید وسعت دینے کی تیاری شروع کی ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں