ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر قیامت ڈھا رکھی ہے، جرمنی نے فلسطینی تنظیم 'حماس' کےاسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو'دہشت گردی' قرار دیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "حماس کے راکٹ حملے دہشت گرد حملے ہیں جن کا واحد مقصد لوگوں کو اندھا دھند قتل کرنا اوران میں و ہراس پپدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت حماس کے راکٹ حملوں پر اسرائیل کی فوجی کارروائی کے حق دفاع حمایت کرتی ہے۔

جرمن حکومت کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی بمباری غزہ کے علاقے پانچ روز میں 119 فلسطینی شہید اور 830 زخمی ہوگئے ہیں۔
پچھلے پانچ دنوں سے غزہ پر شدید بمباری جاری ہے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے۔