غرب اردن: چاقو حملے کے الزام میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان شہید کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفرا یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ‌کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو چاقو حملے کی کوشش کے دوران گولی ماری گئی۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ فلسطینی نوجوان کو ایک یہودی کالونی کےقریب گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو حملے پر گولی ماری گئی۔ فلسطینی نوجوان کےچاقو حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئےہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ غرب اردن میں تشدد کے واقعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں دوسری طرف غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملوں میں سیکڑوں بے گناہ فلسطینیوں‌کو شہید کردیا ہے جب کہ اللد، حیفا اور یافا شہروں میں تلاشی کے دوران 110 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں