فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد پانچ دن سےجاری لڑائی میں شہدا کی تعداد 119 ہوچکی ہے جب کہ 830 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کے نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کو غزہ کی سرحد پر جاتے دیکھا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بندرگاہ کے قریب پولیس کے ہیڈ کواٹر پر بنباری کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کے مقام پر حماس کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ گروپ اسرائیل پر راکٹ حملوں کی تیاری کررہا تھا۔
مراسل #العربية من حدود قطاع #غزة زياد حلبي: إطلاق رشقة صاروخية باتجاه غلاف القطاع ومدينة إسدود.. ومصادر ترجح استمرار العملية العسكرية عدة أيام pic.twitter.com/j3YitsMSlW
— ا لــعــر بــيــة (@AlArabiya) May 14, 2021
العربیہ چینل کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ان کے پاس مزید زخمیوں کےعلاج کے لیے گنجائش نہیں رہی ہے۔
اسرائیل نے بڑی تعداد میںفوج غزہ کی سرحد پر پہنچا دی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت زمینی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔
ادھر دوسری جانب غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروںنے یہودی کالونیوںپر متعدد راکٹ داغے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق غزہ کی شمالی سرحد پر اسرائیلی فوج نے بھاری توپ خانہ اور ٹینک منتقل کردیے ہیں جس کے بعد کسی بھی وقت بری کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل12 کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ تازہ بمباری میں حماس کے 20 سرکردہ رہ نمائوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں میزائل سازی کے بیشتر نیٹ ورک اور سرنگیں تباہ کردی گئی ہیں۔

ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صحرائے نقب میں اسرائیل کے ایک کیمیائی کار خانے پر خود کش ڈرون طیاروں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے حماس کے متعدد خود کش ڈرون مار گرائے ہیں۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ شب حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ سوموار سے اب تک غزہ کی پٹی سے 2 ہزار گولے یا راکٹ داغے گئے ہیں۔

-
غزہ پراسرائیل کےحملوں میں تین روز میں 18 بچّوں اور8خواتین سمیت 87 فلسطینی شہید
اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ تین روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔ان میں 18 بچے اور آٹھ خواتین شامل ... مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری،9 ہزار ریزرو فوج طلب
شمالی اسرائیل پر جنوبی لبنان سے راکٹ حملہ بين الاقوامى -
تل ابیب کا ہوائی اڈہ بند ، غزہ میں شدید بم باری کی نئی لہر
اسرائیل نے فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے خطرے کے باعث تل ابیب کا بن گوریون ہوائی اڈہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج جمعرات کی صبح ... مشرق وسطی