غزہ پر اسرائیلی بربریت،صدمے سے نڈھال چار شہید بچوں کے والد کی حالت پر ہرآنکھ اشکبار
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے گذشتہ سوموار سےنہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے دوران دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چار کم سن شہید بچوں کے والد کو بچوں کی بےدردی سے شہادت پر صدمے سے نڈھال دیکھا جا سکتا ہے۔
حماس کے خلاف غزہ کی پٹی میں شروع کی گئی اسرائیلی بمباری کے دوران ایک سو سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جس کے چار بچے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں، صدمے سے نڈھال ہےاور رو رو کر بچوں کو پکار رہا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ سوموار کو غزہ کی پٹی پروحشیانہ بمباری شروع کی تھی جو ابھی تک جاری ہے۔ آج جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں سرنگوں کا ایک نیٹ ورک تباہ کرنے کے لیے توپ خانے اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا۔ یہ بمباری غزہ کی پٹی میں ممکنہ زمینی کارروائی کی راہ ہموار کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں اب تک 119 فلسطینی شہید اور 830 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ فلسطینیوں کے حملوں میں 9 صہیونی جھنم واصل ہوئے ہیں۔
-
غزہ میں گھمسان کی جنگ، اسپتالوں میں زخمیوں کی گنجائش ختم
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید کئی فلسطینی شہید ... مشرق وسطی -
غزہ پراسرائیل کےحملوں میں تین روز میں 18 بچّوں اور8خواتین سمیت 87 فلسطینی شہید
اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ تین روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔ان میں 18 بچے اور آٹھ خواتین شامل ... مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری،9 ہزار ریزرو فوج طلب
شمالی اسرائیل پر جنوبی لبنان سے راکٹ حملہ بين الاقوامى