.

بحرین کے راستے سعودی عرب داخلے کے لیے محکمہ صحت نے نئے ضابطے جاری کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’’جو غیر ملکی بحرین اور سعودی عرب کو ملانے والے شاہ فہد پل کے راستے سعودی عرب آنا چا ہتے ہیں انہیں مملکت میں داخلے پر پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔‘‘

سعودی عرب میں پل کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں شاہ فہد بریج کے راستے آنے والوں کے لیے صحت سے متعلق ضوابط جاری کیے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے سعودیوں پر کوئی نئی پابندی نہیں لگائی گئی البتہ غیر ملکیوں کو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔

مملکت آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی میعاد 72 گھنٹے ہے۔ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کر کے ثابت کرنا ہو گا کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

شاہ فہد بریج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر صحت سے متعلق قواعد وضوابط میں کوئی تبدیلی ہو گی تو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔