.

آوارہ اونٹ کے حملے میں سعودی نوجوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وادی لقی میں اونٹ نے ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسے جان سے مار ڈالا۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ وہ اپنے ایک قریبی عزیز محمد عبید الرفاعی الغامدی کے ہمراہ وادی لقی میں موجود تھا۔ اس دوران محمد کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔

اونٹ کےحملےمیں ہلاک ہونےوالے شہری محمد عبید الرفاعی الغامدی کےرشتہ دار فہد شرار مرزوق نے بتایا کہ العقیق گورنری میں مرکز الکرا کے قریب ایک اونٹ گھوم رہا تھا۔ اس کے ساتھی نے اسے باندھنے کی کوشش کی مگر اونٹ نے اس پر وار کرکے اسے ہلاک کردیا۔ فہد شرار نے بتایا کہ اس واقعے کے وقت وہ عبید الرفاعی کے قریب نہیں تھا۔ رابطہ کرنے پر جب اس سے بات نہ ہوسکی تو اس کی تلاش شروع کی گئی۔ کچھ دیر بعد اس کی لاش ملی جس کے قریب ایک اونٹ موجود تھا۔

فہد شرار نے بتایا کہ محمد خود اونٹوں کی پرورش کرتا اور ان کی دیکھ بحال کا ماہر ہے مگر اس موقعے پر آوارہ اونٹ نے اس پر جان لیوا حملہ کرکے اسے جان سے مار ڈالا۔
الباحہ کے پولیس ترجمان معتوق الغامدی نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔