.

سعودی عرب سے اردن سفر کرنے والے افراد کے لیے احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن میں سعودی عرب کے سفیر نایف السدیری نے مملکت کے شہریوں‌پر زور دیا ہے کہ وہ اردن کے سفر کے دوران کرونا وبا کی روک تھام کے لیے وزارت داخلہ کی طرف سے پہلے سے وضع کی گئی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے السدیری نے سعودی شہریوں کی طرف سے کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب کے عوام نے وبا کے حوالے سے عوامی بیداری کا ثبوت دیا ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت بے بھی وبا کو کم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں السدیری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت و سلامتی سعودی قیادت کی پہلی ترجیح ہے۔ مملکت کی قیادت کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے گذرگاہوں پر وبا کے پیش نظر پہلے سے احتیاطی تدابیراپنائی گئی ہیں۔

اردن میں سعودی عرب کے سفیر نایف السدیری
اردن میں سعودی عرب کے سفیر نایف السدیری

ادھر سعودی عرب کے اردن سے متصل الجوف کے علاقے میں پاسپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ القریات کے علاقے میں قائم سرحدی گذرگاہ کو بیرون ملک سفر کےلیے تیار کرلیا گیا ہے۔ کل سواموار مقامی قت کے مطابق دن ایک بجے سے سعودی عرب سے اردن کی طرف شہریوں کی روانگی شروع ہوجائےگی۔

الجوف میں ایمی گریشن کے ترجمان انجینیر زیاد الطالب نے العربیہ ڈاٹ کو بتایا کہ گذرگاہ پر مسافروں کی آمد ورفت کےلیے ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ گذرگاہ کے تمام پلیٹ فارمز کو تیار کرلیا گیا ہے۔