.

سعودی عرب: کسٹمز اتھارٹی کی طرف سے ٹیکس فیسز کےحوالے سے اہم ہدایات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی زکوٰۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے مملکت میں آنے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی ذاتی خریداری یا تحفے جس کی مالیت 3 ہزار ریال سے زیادہ ہے یا اس کےمساوی غیرملکی کرنسی کے مطابق اس کی قیمت ادا کی جائے تو وہ کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خریدی گئی اشیا کے ٹیکس کی تفصیلات اور اس کے گوشوارے جمع کرائیں۔

اتھارٹی نےمملکت آنے یا جانے والے مسافروں پر زور دیا کہ وہ کرنسی ، زیورات یا 60،000 ریال یا اس سے زیادہ مالیت کے قیمتی سامان ، یا غیر ملکی کرنسیوں میں مساوی سامان کے ٹیکس کی ادائیگی کا ثبوت پیش کریں۔

اتھارٹی نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن مملکت میں سگریٹ اور تمباکو جیسی اشیا لانے یا لے جانے کی تفصیلات فراہم کریں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے بزنس سیکٹر کے لیے پچھلے مارچ اور اپریل کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے پندرہ مئی کی آخری تاریخ مقررکی تھی۔
اتھارٹی نے کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام ٹیکس دہندگان سے ویب سائٹ (gazt.gov.sa) کے ذریعے اپنےٹیکس گوشوارے پیش کرنے کی سہولت فراہم کی ہے، تاکہ ٹیکس ادائیگی میں ایک ماہ کی تاریخ پر 5 فی صد اضافی فیس سے بچا جاسکے۔