.

مسجد قبا میں عید کےایمان پرور اجتماع کی تصویربنانے والے فوٹوگرافر سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مدینہ منورہ میں قائم تاریخی مسجد قبا میں گذشتہ جمعرات کے روز عیدالفطر کے عظیم الشان اجتماع کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔ مسجد قبا میں 900 میٹر طویل نمازیوں کی صفوں میں کرونا وبا کے پیش نظر سماجی فاصلے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصاویر فوٹو گرافر 'محمد قاسم' نے تیار کی تھی۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے قاسم نے کہا کہ اس نےمیں نے بھی عید کی نماز مسجد قبا میں ادا کی۔ میں نے وہاں پر اہل ایمان کا ایمان پرور اجتماع دیکھا۔ تمام نمازی سیکیورٹی اہلکاروں کےساتھ بھرپور تعاون کررہے تھے۔ آمد ورفت انتہائی منظم انداز میں تھی اور کرونا وبا کے ایس اوپیز پرمکمل عمل درآمد کیا جا رہا تھا۔

انہوں‌نے کہا کہ مسجد نبوی تک پھیلے قالین پر نمازیوں کی طویل قطار تھی اور عید کا یہ ایک ایمان پرور اجتماع تھا۔

مسجد قبا میں عید کے اجتماع کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے قاسم کا کہنا ہے کہ اس نے قریبی عمارتوں کی چھت سے تصاویر بنائیں۔ انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو انہیں غیرمعمولی طورپر پسند کیا گیا۔